ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عرب اتحادی فوج کے حملے میں اہم حوثی کمانڈر ہلاک

عرب اتحادی فوج کے حملے میں اہم حوثی کمانڈر ہلاک

Fri, 27 Oct 2017 19:38:20    S.O. News Service

صنعاء27اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کی بمباری کے نتیجے میں ایک سرکردہ حوثی کمانڈر اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ آئینی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے صعدہ گورنری میں علب کے محاذ پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر ابراہیم عبداللہ الموید سمیت متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔سرکاری فوج کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الموید اور اس کے ساتھیوں کو علب میں اہم اجلاس میں جانے سے قبل بمباری میں ہلاک کیا گیا۔

خیال رہے کہ ابراہیم الموید المعروف ابو خلیل یمن کے مشہور حوثی لیڈر عبداللہ الموید کا بیٹا تھا۔ عبداللہ الموید کے تین بھائی یمنی قوم اور فوج کے خلاف لڑائی میں ہلاک ہوگئے تھے۔ یمنی باغیوں نے اپنی غیرآئینی حکومت میں الموید کو سول سروسز اور انشورینس کے امور کا نائب وزیر مقرر کیا ہے۔ حوثی باغیوں نے انہیں ’علامہ‘ کا لقب دے رکھا ہے اور انہیں مذہبی لیڈر مانا جاتا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان نے H.E.1698 کے نام سے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں ایران کے میزائل پروگرام پر عالمی پابندیوں میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔


Share: